خوبصورت ہوں، ٹپس کی ضرورت نہیں، 12 مئی کو سالگرہ مناؤں گی : میرا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے حاسدین میرے خلاف الٹی سیدھی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ میں شوبز کی سرگرمیوں میں پوری طرح مصروف ہوں اور 12 مئی کو اپنی 30ویں سالگرہ منا رہی ہوں جس میں شوبز کی اہم شخصیات کو دعوت دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خوبصورت لڑکی ہوں، مجھے مزید خوبصورت بننے کیلئے کسی سے ٹپس لینے کی ضرورت نہیں۔