مجرے یا غیر قانونی دھندوں میں ملوث اداکاراؤں کا آرٹسٹ ایسوسی ایشن سے تعلق نہیں: سکندر بھٹہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ملک سکندر بھٹہ نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ ایسی رقاصائیںجو مجرے یا کسی بھی غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں ان کا ایسوسی ایش سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ایسو سی ایشن انہیںسپورٹ کر ے گی،علاوہ ازیں ایسو سی ایشن کا کوئی عہدیدار بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا توایسو سی ایشن کے آئین کے مطابق اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔