ڈرامہ ’’شور شرابہ‘‘ کے سکرپٹ تقسیم کرنے کی تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان کے نئے ڈرامے ’’شور شرابہ‘‘ کے سکرپٹ تقسیم کرنے کی تقریب گذشتہ روز تماثیل تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی اداکارہ ریشم تھیں۔ دیگر شرکاء میں قیصر ثناء اللہ، صائمہ خان، کرینہ جان، ساجن عباس شامل تھے۔