یوم پاکستان، فنکاروں نے سماں باندھ دیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)نامورفنکاروںنے الحمرا میں یوم پاکستان اورجشن بہاراں کے سلسلے میں ہونے والے شو میں اپنے فن کاجادوجگاکرسماں باندھ دیا۔ مہمان خصوصی صفدرمحموداورفیشن ڈیزائنربی جی تھیں۔کمپیئرنگ کے فرائض ریاض خان نے اداکئے۔ تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹرکیپٹن رعطامحمدخان اداکارہ ،بہاربیگم ،نشو،عرفان کھوسٹ، راشد محمود، چودھری اعجازکامران،فیاض خان اورجونی ملک سمیت فن وثقافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام میں گلوکارہ نوراں لعل ،صائمہ جہاں ،صائمہ ممتاز،نرمل شاہ ،امن علی ،ماہ نور، میگھا،ہنی چودھری ،نمرین بٹ ،عمران جعفری ،بابرانجم اوردیگرفنکاروں نے اپنے کا جادو جگایا۔ شائقین کی بڑی تعدادنے شومیںشرکت کی اورفنکاروں کی پرفارمنس کوسراہا۔