کشمیری ماڈل ثنا ء دعا کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان
لاہور(شوبز ڈیسک) کشمیری ماڈل نے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کشمیری حسینہ ثنا دعا مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ ثنا دعا نے ٹی وی کے زیر اہتمام مس جموں کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا اور اب وہ ایکواڈور میں مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں 53 ممالک کی حسینائیں شرکت کرینگی۔ کشمیری ماڈل نے کہا کہ وہ 23 ستمبر کو عالمی مقابلے میں حصہ لیں گی۔