شالیمار تھیٹر کی بندش ختم، 26 جنوری سے ڈراموں کی نمائش شروع ہو گی
لاہور (کلچرل رپورٹر) شالیمار تھیٹر جسے کینٹ بورڈ انتظامیہ نے 12 جنوری کو ڈرامہ قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں سیل کر دیا تھا، ڈرامہ پروڈیوسر اور تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کی طرف سے آئندہ ڈرامہ قواعد پر عمل کی یقین دہانی پر کھول دیا ہے اور آئندہ جمعہ 26 جنوری سے شالیمار تھیٹر میں ڈراموں کی نمائش شروع ہو گی۔