اداکارہ صندل صحت یاب، شوبز، سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صندل صحت یاب ہو گئی ہیں اور انہوں نے شوبز اور سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ انہوںنے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز لاہور سے فیصل آباد پیپلزپارٹی کی ریلی سے کیا اور شوبز کی سرگرمیوں کا آغاز دو ڈرامہ سیریل سائن کرکے کیا ہے جس کی ریکارڈنگ چندروز بعد شروع ہو گی۔ یاد رہے کہ صندل تقریباً ایک ماہ قبل ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئی تھیں جس کے باعث وہ ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔