اداکار سیم شاہ کی فلم ”شور شرابہ“ مکمل ہو گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارسیم شاہ کی فلم ”شور شرابہ“ مکمل ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شور شرابہ میری پہلی فلم ہے اور میں فلم ساز سہیل خان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی فلم میں ایک اہم کردار دیا ہے اور میں نے کوشش کی ہے کہ وہ کردار جو مجھے دیا گیا اس کے ساتھ انصاف کروں۔ انہوں نے کہا میری یہ فلم فروری میں ریلیز ہو گی امید ہے کہ لوگ اس فلم میں میرا کردار پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ ٹی وی ڈرامے بھی سائن کئے ہیں جن کی ریکارڈنگ جلد شروع ہو گی۔