میڈیم ویو پر چلنے والا مین چینل بند نہیں کیا: ڈی جی غلام مرتضیٰ سولنگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل غلام مرتضیٰ سولنگی کی زیر صدارت گزشتہ دنوں ریڈیو پاکستان لاہور سٹیشن پر منعقد ہونیوالے اجلاس میں 630 کلو ہارٹز پر چلنے والا مین چینل بند کرنے اور اس کے پروگرام ایف ایم 93 پر شفٹ کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم شام ساڑھے 6 بجے سے سات بجے تک چلنے والا پروگرام ’’پنجابی دربار‘‘ اس چینل سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل غلام مرتضیٰ سولنگ نے میڈیم ویو والے مین چینل کی بندش کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چینل مکمل طور پر بند نہیں کیا گیا ۔ چینل پرانا ہونے کی وجہ سے نشریات کا بوجھ کم کیا ہے بہت جلد نیا ٹرانسمیٹر لگایا جائیگا۔