معین اختر کی چھٹی برسی منائی گئی
لاہور(کلچرل رپورٹر)کامیڈین ،کمپیئر ،اداکار معین اختر کی چھٹی برسی منائی گئی ۔24دسمبر 1950ء کو کراچی میں پیدا ہونیوالے معین اختر نے کیرئیر کا آغاز 60 کی دہائی کے وسط میں کیا اور 70 کے عشرے کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ سٹیج ڈراموں میں بھی فن کا مظاہرہ کیا ۔ وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کومومی عجائب گھر مادام تساو میں نصب کرنیکی منظوری دی گئی ۔ان کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا‘وہ 22اپریل 2011ء کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔