کیرئیر میں کبھی بھی شارٹ کٹ استعمال نہیں کیا‘محنت سے آگے بڑھتی ہوں: ثناء
لاہور (این این آئی) لالی ووڈ سٹار ثناءنے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا بلکہ محنت اور نیک نیتی کے سہارے آگے برھتی ہوں ، پرستار وں کی پسندیدگی کی وجہ سے ہم سٹارز کہلاتے ہیں اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میڈیا میں مصنوعی مقبولیت سے اپنا نام قائم و دائم رکھ لے گا تو یہ اسکی بھول ہے ۔ آج بھی خود کو فن کی طالبہ سمجھتی ہوں اور سیکھنے کے لئے کوشاں رہتی ہوں ۔ شادی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں لیکن ایک توازن سے چل رہی ہوں جس سے کبھی کوئی مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ خوش رہتی ہوں اور کسی سے حسد نہیں کرتی یہی میری خوبصورتی اور کامیابی کا راز ہے ۔کسی سے حسد کرنے سے آپ اس سے آگے نہیں جا سکتے بلکہ ایسا کرنے سے اپنی صلاحیتیں دب جاتی ہیں۔