فن گلوکاری ایسا سمندر ہے جس میں انسان کبھی مکمل نہیں ہو سکتا: نور باہو
لاہور(پ ر) گائیکی کے میدان میں ایک نیا اضافہ نور باہو کا ہے جو کہ ایک خوبصورت اور سریلی آواز کی مالک ہیں ۔ نور باہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ملکہ ترنم نور جہاںکا گلوکاری کے میدان میں کوئی ثانی نہیں اور ان کو اپنا استاد مانتی ہوں۔ فن گلوکاری ایسا سمندر ہے جس میں انسان کبھی مکمل نہیں ہو سکتا ۔ اس کو جتنا سیکھا جائے اتنا ہی کم ہے۔عنقریب مارکیٹ میں میرا آڈیو البم آ رہا ہے جو کہ حضرت سلطان باہو کے کلام پر مشتمل ہو گا۔