میچ فکسنگ پر بیان دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں : وینا ملک

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ سکینڈل سے متعلق بیان دینے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حق بات کی ہے اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہا میرے پاس اب بھی بہت سے راز ہیں جو میں مناسب وقت پر افشا کروں گی۔