اداکار یوسف خان اور فوک سنگر طفیل نیازی کی برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار یوسف خان مرحوم کی پہلی برسی جبکہ فوک سنگر طفیل نیازی کی 20ویں برسی گذشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اداکار یوسف خان کی برسی کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔