اداکار کاشف محمود کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک لاکھ گھر بنانے کی مہم کا آغاز

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار کاشف محمود نے متاثرین سیلاب کیلئے ایک لاکھ گھر بنانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ گذشتہ روز انہوں نے بیڈن روڈ کے تاجروں سے پیسے اکٹھے کئے۔ کاشف محمود نے بتایا کہ میں نے ”آشیانہ ویلفیئر سسٹم“ کے نام سے ایک این جی او بنائی ہے جو دس لاکھ لوگوں سے ایک ایک ہزار روپے لے کر سو کروڑ روپے جمع کرے گی۔