بچے پالنا مشکل کام ہے‘ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کا اعتراف
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیری مور نے اعتراف کیا ہے کہ جیون ساتھی کے بغیر اکیلے بچے پالنا بہت مشکل کام ہے۔ہالی ووڈ کی 41 سالہ معصوم شکل ڈریو بیری مور کی حال ہی میں اپنے شوہر کوپل مین سے طلاق ہوئی ہے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ اکیلے بچے پالنا یا ان کا خیال رکھنا ناممکن تو نہیں لیکن بے حد مشکل ہوتا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ اپنے بچوں کو خوش و خرم رکھنے کیلئے مسلسل سوچتی اور منصوبے بناتی رہتی ہیں، ہالووین کے تہوار کیلئے ابھی سے 3 پلان تیار کرلئے ہیں۔