شان کی فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ سے چھٹی، معمر رانا کو کاسٹ کر لیا گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار شان کو فلم سایہ خدائے ذوالجلال سے کٹ کر دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ معمر رانا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز اداکار معمر رانا پر اس فلم کے کچھ سین عکسبند کئے گئے۔