’’ریڈ لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

لاہور (اے پی پی) گزشتہ روز ڈیفنس میں ہدایت کار سعید علی خان کی نئی اردو فلم ’’ریڈ لائٹ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر اداکارہ ماہ زیب، انجمن شہزادی، حنان، اظہر رنگیلا اور دیگر بہت سے فنکار موجود تھے۔