آفرین بیگ مرحومہ کے مقدمہ قتل کی سماعت 27 اور 28 مئی کو کراچی میں ہوگی

لاہور (اے پی پی)اداکارہ آفرین بیگ مرحومہ کے مقدمہ قتل کی سماعت 27 اور 28 کو مئی کراچی میں ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری کی خصوصی ہدایت پر کیس کے حتمی فیصلے کیلئے کراچی سائوتھ تھری کی عدالت میں نئے جج عبدالرزاق کی فوری تقرری کر دی گئی۔