”ہم ہیں جانباز “کے گانوں کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(کلچر ل رپورٹر)فلمساز و ہدایتکار جرار رضوی کی اردو فلم ”ہم ہیں جانباز “کا آئٹم سانگ سائرہ نسیم کی آواز میں ریکارڈ کیاگیاجو کراچی میں اداکارہ متیرا پر پکچرائز کیا جائے گا۔ٹائٹل سانگ کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے جسے وحید علی خان اور علی شفقت خان گا رہے ہیں ۔فلم کا پیچ ورک بھی جاری ہے۔جرار رضوی 26مارچ کو کراچی جائیںگے جہاں وہ اداکارہ متیرا سے فلم کی شوٹنگ کیلئے تاریخیں فائنل کریںگے۔ فلم پاکستان کے 30سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔