”سلطنت “ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش ہوگی

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ صلہ حسین کی کی آخری فلم ”سلطنت “ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔ صلہ حسین فلم ” سلطنت “ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ فلم میں اداکارہ صلہ حسین کے ساتھ سارہ لورین ، میرا ، بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری ، احسن خان ، جاوید شیخ ، کاشف محمود ، نیئر اعجاز ، شبیر جان ، مصطفی قریشی سمیت دیگر اداکار کام کر رہے ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری نے ایٹم سانگ بھی پیش کیا ہے ۔ فلم کے ہدایتکار سید فیصل بخاری ہیں ۔