فخر امام نے ڈائریکٹر برکت صدیقی کی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فخر امام نے ڈائریکٹر برکت صدیقی کی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی آفر قبول کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر برکت علی صدیقی نے اداکار و ماڈل فخر امام کو نئی آنے والی ڈرامہ سیریل میں مرکزی رول کے لئے کاسٹ کر لیا ہے ۔ ان کے مدمقابل اداکارہ مہوش حیات مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔