اداکار ملک انوکھا کی 6ویں برسی 26 جولائی کو منائی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار ملک انوکھا کی 6ویں برسی 26 جولائی کو منائی جائیگی۔ انکا اصل نام ملک اکبر عباس تھا اور ان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ’’ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ سے کیا۔ ان کے کریڈٹ پر بیشمار ہٹ فلمیں اور مقبول ٹی وی ڈرامے ہیں۔