ہالی ووڈ کی نئی ہاررفلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دی ڈارک چھبیس اگست کو امریکہ میں ریلیز ہوگی۔

ہالی ووڈ کی نئی ہاررفلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دی ڈارک چھبیس اگست کو امریکہ میں ریلیز ہوگی۔

ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف دی ڈارک گولر موڈیل ٹورو اور میتھیو روبزن کی تحریر ہے ،فلم کا مرکزی کردار ننھی لڑکی سیلی ہرست ہے جو اپنے والد ایلیکس اور اس کی دوست کِم کے ساتھ نئے مکان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایلیکس مکان کو تزئین و آرائش کے بعد بیچنے کا ارادہ کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مکان میں کچھ انہونے واقعات ہونے لگتے ہیں۔ کِم صورتحال کی کھوج لگاتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ مکان میں کوئی انوکھی مخلوق رہتی ہے۔ تینوں افراد مکان میں قید ہوجاتے ہیں اورپھر جان بچانے کی جدوجہد شروع ہوجاتی ہے۔