سنجے دت کی جیل میں اجرت 15روپے بڑھ گئی
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی جیل میں اجرت 15 روپے اضافہ بڑھا دی گئی جس کے بعد انکی روزانہ کی اجرت 30 سے بڑھ کر 45 روپے ہوگئی۔ سجنے دت پونے کی برودا جیل میں کاغذ کے لفافے بنا کر روزانہ 30 سے 35 روپے کما لیتے تھے لیکن حال ہی میں مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے اجرت میں اضافے کے بعد اب سنجے دت 40 سے 45 روپے تک اجرت حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ نے اداکار سنجے دت کو 1993ء کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں مارچ 2013 کو 5 سال کی سزا سنائی تھی۔