اداکارہ نور نے دھمکیاں دینے پر اپنے شوہر فاروق مینگل کےخلاف لاہورکے مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اداکارہ نور نے دھمکیاں دینے پر اپنے شوہر فاروق مینگل کےخلاف لاہورکے مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اداکارہ نورنے چند ماہ پہلے  ڈرامہ ڈائریکٹر فاروق مینگل کے ساتھ شادی کی تھی جسے منظرعام پر نہیں لایا گیا اورمیاں بیوی اس بندھن کی تردید کرتے رہے۔ دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد اداکارہ نور نے فاروق مینگل کے خلاف ڈیفنس پولیس سٹیشن میں اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، ذرائع کے مطابق نورنے فاروق سے طلاق حاصل کرنے کیلئے عدالت میں درخواست بھی جمع کرادی ہے ، نورکی فاروق مینگل کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی اس سے پہلے انہوں نے دبئی میں بھارتی شہری وکرم سے لو میرج کرکے شوبز کو خيرباد کہ دیا تھا تاہم ان سے بھی طلاق لے لی۔ انہوں نے گزشتہ سال وطن واپس آکر فاروق مینگل سے شادی کرلی۔ فاروق مینگل کی پہلی بیوی آفرین بیگ کچھ سال پہلے پراسرار طور پر کراچی میں قتل ہوگئی تھیں۔