شوبز سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتی : اداکارہ میگھا
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ شوبز سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ ٹی وی، فلم اور سٹیج پر مسلسل کام کرکے کچھ تھک گئی تھی اس لئے ریسٹ کیلئے کچھ چھٹیاں کی ہیں۔ تھیٹر پرفارمنس کے لئے سب سے مشکل میڈیم ہے۔ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑی صرف غیرمعیاری فلمیں چھوڑی ہیں۔ معیاری فلم میں جب بھی کام ملا ضرور کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت کے دفاتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈرامے میں سب سے پہلے میں نے رقص شروع کیا اور اس کا کریڈٹ افضال احمد کو جاتا ہے جنہوں نے تماثیل کے نام سے جدید ترین تھیٹر بنایا اور اس میں معیاری سٹیج ڈرامے شروع کئے۔