ہائیکورٹ: بھارتی اداکاروں کے پاکستانی چینلز پر اشتہارات کیخلاف درخواست پر پیمرا سے رجوع کرنیکی ہدایت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی اداکاروں کے پاکستانی چینلز پر اشتہارات کیخلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو پیمرا، سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹڑجسٹس شاہد جمیل خان نے شہری ذیشان کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاکستانی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہارات نشر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق پاکستانی چینلز پر بھارتی اداکاروں کے اشتہارات غیرقانونی طور پر چلائے جا رہے ہیں ان اشتہارات پر پابندی لگائی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ہائیکورٹ سے پہلے چیئرمین پیمرا سے رجوع کرے۔