گارڈن ٹاﺅن کے مکان پر واجب الادا ٹیکس ادا کر دیا: والدہ اداکارہ میرا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا کی و الدہ نے کہا ہے کہ میں نے گارڈن ٹاﺅن میں واقع اپنے مکان پر واجب الادا ٹیکس جمع کرا دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات یہ خبریں دے رہے ہیں کہ ہم نے ٹیکس جمع نہیں کرایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 16 جنوری کو 40 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس جمع کرا دیا گیا جس کی رسید میرے پاس موجود ہے۔