ممبئی کا ویزہ، ایف آئی اے نے عارف لوہار کو 9 ساتھیوں سمیت دہلی جانے سے روک دیا

لاہور (خبر نگار) معروف گلوکار عارف لوہار اور ان کے 9 ساتھیوں کو ایف آئی اے امیگریشن نے دہلی جانیوالے پی آئی اے کے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دہلی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے معروف گلوکار عارف لوہار اور ان کے گروپ کے 9 افراد کے پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن نے چیک کئے تو عارف لوہار گروپ کے ویزے کراچی سے ممبئی جانیوالی پرواز کیلئے تھے اور یہ افراد صرف ممبئی جا سکتے تھے جس پر انسپکٹر سمیع اللہ خان نے انہیں سفر کرنے سے روک کر آف لوڈ کر دیا۔