لاہور چیمبر آف کامرس نے انوار اے شیخ کو فلم سنسر بورڈ کا ممبر نامزد کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے انوار اے شیخ کو فلم سنسر بورڈ کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے فلمی صنعت سے وابستہ افراد نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری زوال پذیر ہے لہذا وہ اس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نہ صرف خود اقدامات اٹھائیں گے بلکہ فلم انڈسٹری کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔