کچھ لوگ فلم انڈسٹری کے حالات خراب رکھنا چاہتے ہیں:عتیقہ اوڈھو

کچھ لوگ فلم انڈسٹری کے حالات خراب رکھنا چاہتے ہیں:عتیقہ اوڈھو

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سازش کے تحت فلم انڈسٹری کے حالات خراب رکھنا چاہتے ہیں‘ اگر ہم نے انڈسٹری کو بچانا ہے تو پھر ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنا ہونگے۔ میں نے جہاں تک ممکن ہو سکا پاکستانی انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی میں چاہتی ہوں کہ جتنی جلدی ہو سکے پاکستانی انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسے بدقسمتی کہا جائے یا کچھ اور کہ آج بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ایک سازش کے تحت فلم انڈسٹری کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے۔