لڑائی جھگڑے کی بجائے پیار محبت پر یقین رکھتی ہوں:مائر ہ خان

لڑائی جھگڑے کی بجائے پیار محبت پر یقین رکھتی ہوں:مائر ہ خان

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑوں کی بجائے پیار محبت پر یقین رکھتی ہوں‘ شوبز میں خود کو منوانا کوئی آسان کام نہیں لیکن محنت کی جائے تو کچھ بھی ممکن ہے۔ مائرہ خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں شوبز کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں اسی وجہ سے یہاں پر کام کرنا اور خود کو منوانا بھی انتہائی مشکل ہے۔ میں نے اب تک اپنی محنت کی وجہ سے اپنا نام پیدا کیا ہے اور اگر سب حقیقی معنوں میں محنت کرنے لگیں تو کچھ بھی کرنا ممکن ہوتا ہے۔