سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف ہوں:میگھا

سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف ہوں:میگھا

لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں سٹیج ڈراموں میں فحاشی کے خلاف ہوں اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے مگر کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے‘ سٹیج کی دنیا میں کامیابی کیلئے کچھ لوگ فحاشی کا سہارا لیتے ہیں اور ان کی یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے۔ اداکارہ میگھا نے کہا کہ میں جب سے سٹیج ڈراموں میں کام کر رہی ہوں شکر ہے کہ آج تک اپنے کئے گئے تمام ڈراموں سے مطمئن ہوں اور اسی وجہ سے میرے شائقین کی تعداد بھی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فحاشی کو روکنے کیلئے حکومت جو بھی اقدامات کرے ہم اس کی حمایت کریں گے۔