سب ایک ہو جائیں تو فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے :ریشم

 سب ایک ہو جائیں تو فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے :ریشم

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ سب ایک ہو جائیں تو پاکستانی انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے لیکن اگر صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہو گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا‘ آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینماﺅں کی زینت بنیں گی مجھے امید ہے کہ شائقین کا دوبارہ رخ کریں گے۔ پاکستانیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔