جوش ملیح آبادی کی 31ویں برسی کل منائی جائےگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) برصغیر کے ممتاز شاعر جوش ملیحہ آبادی کی 31ویں برسی کل منائی جائے گی۔ اس مناسبت سے مختلف ادبی تنظیموں کی طرف سے تقریبات کا انعقاد کیاجائےگا جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور انکی ادب کےلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائےگا ۔