لاہور میں حکومت پنجاب کے زیراہتمام ڈراموں اور مائم کا انعقاد , یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز نے میدان مار لیا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
لاہور میں حکومت پنجاب کے زیراہتمام ڈراموں اور مائم کا انعقاد  ,  یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز   نے میدان مار لیا

لاہور (ویب ڈیسک)  قذافی اسٹیڈیم کے الحمرا ہال میں حکومت پنجاب اور ڈی جی پی آر کے زیراہتمام آل پنجاب ڈرامہ اینڈ مائم کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جو دو دن جاری رہا۔بہترین ڈرامے میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز  ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج لاہوراور تیسری پوزیشن لاہور کالج فار ویمن نے حاصل کی جبکہ مائم میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز اور دوسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق  الحمرا ہال میں حکومت پنجاب اور ڈی جی پی آر کے زیراہتمام دو دن کیلیے آل پنجاب ڈرامہ اینڈ مائم کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز ، لاہور کالج ،یونیورسٹی آف گجرات ،نیشنل کالج آف آرٹس ، یونیورسٹی آف انجئیٰنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبا و طلبات نےشرکت کی، مختلف مسائل  کو ڈراموں کی شکل میں حاضرین کے سامنے پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔  جج صاحبان میں وقار عظیم، خاقاں حیدر اور نعیم طاہر شامل تھے جنہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے پیش کیے جانے والے ڈراموں میں معاشرے کے موجودہ مسائل کو احسن طریقے سے پیش کرنے پر طلبا و طلبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ بہترین ڈرامے میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج لاہور اور  تیسری پوزیشن لاہور کالج فار ویمن نے حاصل کی جبکہ مائم میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف ویٹرنٹی اینڈ اینیمل سائنسز اور دوسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔

رپورٹ: عائشہ ارشد

فوٹوگرافی:عثمان