چینی صدر کا دورہ خوش آئند ہے : شوبز شخصیات

چینی صدر کا دورہ خوش آئند ہے : شوبز شخصیات

لاہور (کلچرل رپورٹر) چین کے صدر شی چن ہنگ کی پاکستان آمد کا شوبز کے حلقوں میں زبردست خیرمقدم کیا۔ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کی چیئرپرسن زیبا بیگم نے کہا ہے میں فنکار برادری کی طرف سے چینی صدر کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ چینی صدردورۂ چین پر پوری پاکستانی قوم خوش ہے۔ گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ ایک قابل اعتماد دوست ہے۔ اداکارو صبا قمر نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر دیگر پاکستانیوں کی طرح میں بھی بہت خوش ہوں۔ امید ہے کہ اب بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔