ندیم ننھا کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے: فاروق شہزاد
ملتان (نمائندہ خصوصی )اداکار فاروق شہزاد نے سینئر اداکار ندیم ننھا کی سٹارلٹ تھیٹر پر آمدکو خوش آئند قرار دے دیا،اداکار فاروق شہزاد نے کہا کہ اداکار ندیم ننھا کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔اداکار ندیم ننھا اپنے جونیئرفنکاروں کو گائیڈ کرتے ہیںاور دوران پرفارمنس ان کی غلطیوںکی نشاندہی کرکے سمجھاتے ہیں،ندیم ننھا کا سٹارلٹ تھیٹر کی ٹیم میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔