ہندو ہوںاور گائے کا گوشت بھی کھاتا ہوں: رشی کپور

ہندو ہوںاور گائے کا  گوشت بھی کھاتا ہوں: رشی کپور

لندن (بی بی سی رپورٹ)بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے ریاست مہاراشٹر میں گائے کو ذبح کرنے اور اس کے گوشت کے استعمال پر پابندی پر نکتہ چینی کی تھی اور اب ان پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید کی جا رہی ہے۔گائے کے ذبح اور اس کا گوشت کھانے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج ظاہر کرتے ہوئے رشی کپور نے اپنے ٹویئٹرپر لکھا کہ میں ہندوں ہوں اور گائے کا گوشت بھی کھاتا ہوں،اگر کسی نے  نہیں کھانا تو نہ کھائے لیکن دوسروں پر اپنا حکم نہ چلائے۔