اداکار محمدعلی کی نویں برسی منائی گئی

اداکار محمدعلی کی نویں برسی منائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو محمدعلی کی نویں برسی گذشتہ روز منائی گئی۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلز نے اس موقع پر خصوصی پروگرام پیش کئے۔ ٹی وی چینلز نے ان کی یادگار فلمیں بھی دکھائیں۔ ان کی برسی کے حوالے سے ایک تقریب ان کے مزار پر ہوئی۔ ان کی اہلیہ زیبا بیگم نے محمدعلی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور نعت خوانی بھی ہوئی۔