بھارتی اداکارہ انجلی شریواستو نے خود کشی کر لی
ممبئی ( آن لائن ) بھارت میں ایک اور نوجوان اداکارہ نے خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ بھوجپوری اداکارہ انجلی شریواستو کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ انجلی کے رشتے دار دو روز سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس پر انہوں نے اپارٹمنٹ کے مالک سے گھر کی ڈوپلیکیٹ چابی لے کر دروازہ کھولا تو انہیں انجلی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک بھارتی اداکارہ کریتیکا چوہدری اسی علاقے میں اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اور پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا۔