ن شریف میں جاں بحق ہونیوالے اداکار عارف گل مقامی قبرستان میں سپردخاک

لاہور (کلچرل رپورٹر) سخی لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کے دوران جاں بحق ہونیوالے اداکار عارف گل کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کے جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں اداکار جواد وسیم، حامد رنگیلا، ظفر ارشاد، عمران شوکی، اکرم راہی، سہیل ٹونی اور قیصر جاوید شامل ہیں۔