.گلوکارعارف لوہاروطن واپسی پر نعت ریکارڈکرائیں گے
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارعارف لوہاروطن واپسی پراپنی نعت ریکارڈکرائیں گے ۔ وہ رواں ماہ کے آخرمیں وطن واپس پہنچیں گے جوایک ماہ قبل چھٹیاں گزارنے کینیڈاکے دورے پرگئے ۔ انہوں نے رمضان المبارک میںنعت کی ریکارڈنگ کرناتھی تاہم بیرون ملک جانے کے باعث نہ ہوسکی ۔بتایاگیاہے کہ وہ نعت کا ویڈیوعیدالاضحی سے قبل ریلیزکریںگے ۔