گلوکارہ مہناز بیگم کو بچھڑے چار برس ہوگئے
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی نامور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے چار برس ہوگئے۔ 1958ء کو کراچی میں پیدا ہونیوالی مہناز کااصل نام کنیز فاطمہ تھا ‘19 جنوری 2013ء کو وہ اپنے علاج کے لیے پاکستان سے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔جہاز کو ہنگامی طور پر بحرین میں اتارا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ مہناز نے موسیقی کی تربیت پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔