ہالی وڈ سکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز ”امریکن ہسل“ بہترین فلم قرار

لال اینجلس (نوائے وقت نیوز) ہالی وڈ سکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز 2014ءکی رنگا رنگ تقریب میں امریکن ہسل کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ 20 ویں سالانہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ ”امریکن ہسل“ کے نام رہا۔ آﺅٹ سٹینڈنگ پرفارمنس پر فلم کی کاسٹ کو سراہا گیا۔ بہترین اداکار ہالی وڈ اسٹار ”میتھیو میک کونہے“ قرار پائے۔ انہیں یہ ایوارڈفلم ”ڈیلس بائرز کلب“ میں ایڈز کے مریض کا کردار نبھانے پر دیا گیا۔ میتھیو کو 86 ویں آسکر کیلئے بھی فیورٹ کہا جا رہا ہے۔ کیٹ بلانچٹ کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم ”بلو جیزمن“ میں اداکاری کیلئے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار ڈینس بائر کلب سے جیرڈ نی ٹو اور بہترین معاون اداکار 12 ایئرز آسلیو سے لوپیٹا نیانگ کو دیا گیا۔