کیپٹن نوید سے نکاح ہوچکا، آئندہ سال رخصتی کا ہوگا: میرا

لاہور (این این آئی + آئی این پی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کیپٹن نوید سے نکاح ہوچکا ہے اور 2015ءمیری رخصتی کا سال ہوگا، سازشیں کرنیوالے عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے مجھے ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن میں انکا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی ۔ ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ عتیق الرحمن سے نکاح نہیں ہوا یہ صرف جھوٹا پروپیگنڈہ ہے، کل کوئی جھوٹے پندرہ نکاح نامے لے آئے تو میں کیا کرسکتی ہوں۔ دوسری جانب اداکارہ میرا کے نئے شوہرکیپٹن نوید نے غیراخلاقی ویڈیو کلپ سامنے آنے پر خاندان کی جانب سے شدید دباﺅ کے باعث میرا کو طلاق دینے پر غور شروع کردیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کیپٹن نوید پر خاندان کی جانب سے میرا کو چھوڑنے کیلئے شدید دباﺅ بڑھ چکا ہے جس کے بعد نوید نے میرا کو طلاق دینے پر غور شروع کردیا ہے اور طلاق کی صورت میں نوید کو دو کروڑ حق مہر اور ایک گھر بھی میرا کو دینا پڑیگا۔
میرا/کیپٹن نوید