پولیس نے کنگ خان کے محافظ کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران اداکارہ سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا

ممبئی(این این آئی) پولیس نے کنگ خان کے محافظ کو ایوارڈ کی تقریب کے دوران ادکارہ سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ کی تقریب کے دوران مراٹھی فلموں کی اداکارہ شرواری نے اسٹیج کے پیچھے جانے کی کوشش کی تو اس موقع پر شاہ رخ خان کے محافظ روی نے انہیں دھکے دے کر پیچھے ہٹا نا چاہا تو اس دوران وہ نیچے گرگئیں جس کے بعد ادکارہ کی شکایت پر پولیس نے کنگ خان کے محافظ کو گرفتار کرکے 2 گھنٹے تک اپنی حراست میں رکھا۔، دوسری جانب کنگ خان کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ محافظ کی جانب سے شرواری کو دھکا جان بوجھ کر نہیں بلکہ عملے کے ساتھ ان کے ب±رے رویئے کی وجہ سے دیا گیا۔