نیوزکاسٹر کوملا ڈومور اچانک انتقال کر گئے

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) بی بی سی ٹی وی کے نیوز کاسٹر کوملا ڈومور لندن میں اچانک انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 41 برس تھی۔ ڈومور گھانا میں پیدا ہوئے تھے اور وہ بی بی سی ورلڈ نیوز کا پروگرام ”فوکس ان افریقہ“ پیش کیا کرتے تھے۔ گھانا کے صدر جان ڈرامینی ماہما نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کے انتقال سے گھانا اپنے عمدہ ترین سفیروں میں سے ایک سے محروم ہو گیا ہے۔