ماہ نور نے معافی مانگ لی ‘سازش نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے: صائمہ خان

لاہور(آئی اےن پی) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ ماہ نور نے معافی مانگ لی ہے اور آئندہ میرے خلاف سازش نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘ کل کی بچی میرے خلاف سازش اور میرا مقابلہ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے‘ میں منفرد ڈانس کی وجہ سے آج بھی اسٹیج پر مقبول ترین ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ صائمہ خان نے کہا کہ میں تمام ساتھی اداکاراﺅں کا مکمل احترام کرتی ہوں اور ہم شوبز کو ایک خاندان کی طرح سمجھتے ہیں لیکن اگر کوئی مجھے ڈی گریٹ کرنے کی کوشش کرے تو ایسا میں برداشت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ماہ نور میرے خلاف سازشیں کرتی ہے لیکن اب اس نے مجھے سے معافی مانگ لی ہے اور آئندہ ایسا نہ کرنے یقین دہانی کروائی ہے جس پر میں نے اسے معاف کر دیا ہے۔